تلاش کریں

شاہی نرگسی کوفتے:

یہ کوفتے قیمہ کے بجائے شامی کباب کے مصالحہ سے تیار کیے جاتے ہیں اور میری پسندیدہ ڈش ہے کیونکہ جب یہ بن کر سامنے آ تی ہے اور جو دادو تحسین ملتی۔ہے اس سے محنت کا پھل مل جاتا ہے۔سب سے پہلے شامی کباب کی ترکیب نوٹ کرلیں۔
شامی کباب :
اجزا
گائے کا گوشت روکھا پارچے۔ ا کلو
چنے کی دال ایک پاؤ
لہسن ایک پوتھی
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
شاہی زیرہ ا چائے کا چمچہ
لونگ،کالی مرچ دس عدد
دار چینی ایک بڑا ٹکڑا
بڑی الائچی ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی
ھرا دھنیا ایک گٹھی
پودینہ ایک گٹھی
ہری مرچ حسبِ ضرورت
انڈے دو عدد
تیل ڈیپ فرائی کے لیے
گوشت ،دال دھو کر دو سے تین گلاس پانی، نمک لہسن ،ادرک اور تما گرم مصالحہ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ابال آنے پر آنچ دھیمی کردیں جب گوشت اور دال گل جائے تو سل پر پیس لیں تاکہ لوچ آ ئے اب اسمیں ہرا مصالحہ اور انڈے شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور الگ رکھ دیں۔
انڈے ابلے ہوئے چھ عدد
شوربے کے اجزاء
پیاز تین عدد باریک کٹی ہوئی براؤن کرلیں
دہی ایک پاؤ
نمک،مرچ،ہلدی حسب ذائقہ
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ لونگ دو ،کالی مرچ پانچ،ایک دار چینی کا ٹکڑا،ایک بڑی الائچی
تیل حسب ضرورت
تیل کوفتے ڈیپ فرائی کرنے کے لیے۔
ترکیب:
شامی کباب کے مصالحہ میں ایک ایک ابلا ہوا انڈا اچھی طرح کور کرلیں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔
شوربے کے لیے: تیل گرم کیجیے گرم مصالحہ کڑکڑائیں اور پیاز دہی لہسن ادرک پیسٹ گرائینڈ کرکے تیل میں شامل کریں اور اچھی طرح بھنائی کیجیے کہ مصالحہ کا دانہ بن جائے (قورمہ کی طرح) اب اس میں ڈیڑھ گلاس پانی شامل کرکے بیس منٹ تک دم پر اچھی طرح پکائیں آ پکا شوربہ تیار ہے۔جب آ پ ڈش آ وٹ کریں تو ڈش میں پہلے کوفتے رکھ کر اوپر سے شوربہ ڈالیں اور باریک کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر فورآ سرو کردیں ورنہ یہ شوربہ پی جائینگے۔
اس کو بنائیں مجھے آ پکی آ را کابے صبری سے انتظار ہے۔
شکریہ ۔

May be an image of poached egg, egg yolk and scotch egg
All reactions:
34