تلاش کریں

بلوچی چکن تکہ ریسپی ۔۔

چکن ۔۔۔ ا کلو
ادرک لہسن کٹا ہوا ۔۔ 6 tb
ہری مرچیں ۔۔ 12عدد موٹی والی ۔۔ درمیان میں کٹ لگا لیں
لیموں ۔۔ 6 عدد بڑے اور رس بھرے ۔۔ رس نکال لیں
ہرا دھنیا ۔۔ باریک کاٹ لیں
کڑاہی مصالحہ ۔۔۔۔ 2 tb
مصالحہ کے لئے
ثابت دھنیا .. 3 tb
ثابت سرخ مرچ ..12.. or 15
زیرہ ... 2 tb
کالا نمک .. 1 چٹکی
ٹاٹری چٹکی بھر
عام نمک ۔۔2 چٹکی
ترکیب ۔۔
ثابت دھنیا سرخ مرچ اور زیرہ ذرا سا بھو ن کے گرائنڈ کرلیں اور جب ٹھنڈا ہو جائے تب ون فورتھ ٹی اسپون کالا نمک اور اتنا ہی عام نمک ملا لیں اور اس مصالحے میں ذرا سی ٹاٹری بھی ملا لیں ۔۔یہ آپ کا چاٹ مصالحہ تیار ہو گیا ہے۔۔
چکن کو دھو کر زرا سا نمک لگا دیں اور دس منٹ کو میرینیٹ ہو نے دیں
پھر ایک کڑاہی میں گھی یا آئل گرم کریں اور اس میں چکن کو اچھی طر ح ڈیپ فرائی کریں ۔ آنچ میڈیم ٹو سلو رکھیں ۔۔ دس منٹ کے بعد اس میں ادرک لہسن کٹا ہوا ڈالیں اور دو منٹ کے بعد ہری مرچیں بھی ڈالیں اور سب کو فرائی کریں براون کر لیں اور پھر چھلنی میں نکال لیں اس طرح آئل کڑاہی میں رہ جائے گا اور تمام مصالحہ اور چکن ڈش میں نکال لیں ۔۔ اور اس میں کڑاہی مصالحہ اور اپنا بنا یا ہوا مصالحہ اوپر سے چھڑک دیں اس کے اوپر ہرا دھنیا اور آخیر میں لیمن جوس ڈال کے مکس کر لیں اور گر ما گرم چپاتی یا روغنی رو ٹی سے نو ش فر مائیں ۔۔۔
No photo description available.
All reactions:
743